Posts

why #heart #attacks less in #women's?مردوں کی نسبت عورتوں میں دل کے امراض کی شرح کیوں کم ہوتی ہے؟

Image
  مردوں کی نسبت عورتوں میں دل کے امراض کی شرح کیوں کم ہوتی ہے؟ اس سوال کا تعلق حیاتیات کی شاخ Cardiology یعنی مطالعہ قلب/دل سے تعلق رکھتا ہے۔ کہ مرد حضرات کے نسبت خواتین میں دل کے عارضے کی شکایت کیوں کم پائی جاتی ہے جو کہ ایک معمر راز اور دلچسپ سوال ہے. 1)چربی 3اقسام کی ہوتی ہے الف) * Very Low Density Lipoprotein * یہ ہمارے جگر میں پیدا ہوتی ہے جب آپ ایسی خوراک کھاتے ہیں جسمیں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ب) * Low Density * * Lipoprotein * یہ دوسری قسم ہماری خون کی نالیوں میں پیدا ہوتی ہے۔ د) * High Density Lipoprotein * یہ تیسری اور آخری قسم بھی جگر میں پیدا ہوتی ہے جو کولیسٹرول کو پریفرل ٹشوز سے جگر کی طرف ترسیل کرتی ہے۔ کتاب کا حوالہ: Chapter#05 Page#43 Instant Of Biochemistry (2nd Edition) 1st and 2nd Year MBBS Written By Faiq Ahmed. 2) خون کی شریانوں میں چربی کا جم جانا اسے میڈیکل سائنس میں "*Atherosclerosis*" کہتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ خون کی شریانوں میں چربی یا "Plaque" کا جمع ہو جانا جس سے خون کے بہاؤ میں مزاحمت پیش آتی ہے اور دل پ...

آئی کیو لیول" human brain power

Image
السلامُ علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ ایک عام تحقیق کیمطابق سارے انسانوں کا عقل برابر نہیں ہوتا بلکہ سبھی انسانوں کا عقل ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے جسے "آئی کیو لیول" کہتے ہیں۔ 1. فارغ العقل یہ پہلا گروپ ہے جسمیں عقل نہایت ہی کم ہوتا ہے جسے "آئی کیو" کے حوالے سے 10_25 لکھا جاتا ہے۔ 2.کند ذہن یہ لوگ اوسطاً فارغ العقل سے زیادہ تقریباً 25_40 آئی کیو کے مالک ہوتے ہیں۔ 3.غبی بچے یہایک منفرد کلاس کے لوگ ہیں جو بہت کم کند ذہن سے زیادہ اور ذہین لوگوں سے کم درجے کے مالک ہوتے ہیں ان کا "آئی کیو" تھوڑا سا بہتر ہوتا ہے۔ 4.ذہین یہ وہ لوگ ہیں جن کا "آئی کیو" 80_120 تک ہوتا ہے۔ 5.فطین یہ خداد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن کا "آئی کیو" 120_180 تک چلا جاتا ہے۔ 6.وہبی بچے یہ سب سے بہترین لیکن نایاب لوگوں کی کلاس ہے جن کا آئی کیو 180_230 تک چلا جاتا ہے اور ان کی تعداد دس لاکھ میں صرف ایک ہوتی ہے۔

History of Muslims السلامُ علیکم study of science

Image
السلامُ علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ   کل بروز جمعتہ المبارک بتاریخ 04/03/2022 پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں خود کش دھماکہ ہوا جسمیں کئی قیمتی جانوں کے اثاثے بیگناہ نوالہ اجل بن گئے کچھ زندہ اور مردہ کے درمیانی حالتوں میں اٹھائے گے کچھ کے خون کے قطرے اور گوشت کے چیتھڑے روئے ارض کی پر امن جگہ مسجد کی دیواروں پر جا سجے۔ ہر طرف سے رونے چلانے اور خدا کے لئے مدد کروں کی گونگی آوازوں نے پورے پشاور کو گھیر رکھا تھا فرش پر پڑے جان گنوا دینے والوں کی حالت زار کو دیکھ کر آنکھیں آپے سے باہر آ رہی تھیں منظر کشی کچھ دل دہلا دینے والی تھی ایک پاؤں میں چپل دکھتا تو دوسرا پاؤں ٹانگ سمیت غائب پایا سفید کپڑوں پر سرخ عرق کا بہترین چھڑکاؤ کیا گیا تاکہ کپڑوں کا اصل رنگ کسی کو معلوم نا ہو سکے فرش مسجد کو خون جیسے گلابی مائع سے دھو ڈالا گیا۔ دنیا کے نقشے پر 150 سے زیادہ مسلمان ممالک کا ذکر کیا جاتا ہے اور اتفاقاً اس طرح کے فعل بد صرف 60 فیصد مسلمان ملکوں میں رونما ہوتے ہیں کیونکہ سستے خون والے لوگ ہم ہی ہیں ایراق،شام،فلسطین یمن،افغانستان اور پاکستان باقی تمام اسلامی ریاستوں سے کب کی س...

MIGRAIN_درد شقیقہ

Image
درد شقیقہ (میگرین۔نصف سر کا درد) (MIGRAIN) تحریر وتحقیق: محمد عامر (برینلیس ذوالوجسٹ) یہ درد سر کے نصف دائیں یا بائیں طرف ہوتا ہے یہ درد دوروں کی شکل میں ہوتا ہے۔درد شقیقہ کا حملہ وقتاً فوقتاً ہوتا رہتا ہے۔بعض دفعہ بلوغت کی عمر کے قریب پہنچنے کی عمر میں ہوتا ہے یہ درد شدید ہوتا ہے اس لیے ساتھ ہی قے آنا شروع ہو جاتے ہیں بعض دفعہ قے آنے سے پہلے نظر پر اثرات کی علامات ہوتی ہیں کسی چیز پر نظر ڈالی جائے تو تو فوراً نظر نہیں جمتی لیکن نظر صحیح نہیں آتا متلی کے بعد قے اجائے تو طبعیت سے بوجھل پن کافی حد تک کم ہو جاتا ہے اور قدرے سکون آ جاتا ہے درد شقیقہ خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اس کی درج ذیل وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ •ذہنی پریشانی (گھبراہٹ) (Depression) •دانت درد (Tooth pain) •بلڈ پریشر (Blood pressure) •نظر کی خرابی (Vision problem) •کان درد (Earache) •ہاضمے کی خرابی (Digestive problem) •رخساروں کے سوراخ پرانے نزلہ زوکام کی وجہ سے بند ہو جانا •ماتھے کی ہڈی کے درمیان خلا (سوراخ) کا پرانے نزلہ زوکام کی وجہ سے بند ہو جانا علاج (Treatment) •مریض کے مکمل چیک اپ کے بعد پریشانی اور علامات پوچھی ج...

Some questions about death

Image
 سوال:- کیا ہم کبھی موت پر قابو پا سکیں گے؟؟ جواب: تحریر:- ڈاکٹر محمد رحمان جی کیوں نہیں۔  اس کے لیے بس ایک بار مرنا پڑے گا۔ یہ تو سچ ہے کہ اگر کبھی انسان نے موت پر قابو پایا تو یہ طریقہ کار سائنس کا ہی مرہون منت ہوگا لیکن کیا "سائنس کبھی موت پر قابو پا سکے گی" اس سوال کا جواب بذات خود سائنس نہیں دے سکتی۔سائنس کے بعد ہمارے پاس لاجیکل ریزننگ بچتی ہے۔ تو ہم سوچ سکتے ہیں کہ 1) سائنس کی بدولت ہم نے ہوا میں اڑنا سیکھ لیا جو کبھی ناممکن سمجھا جاتا تھا 2)دوسرے سیاروں کا رخ کیا جسے ناممکن سمجھا جاتا تھا 3) ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک دوسرے سے ایسے بات کرتے ہیں جیسے ایک دوسرے کے سامنے موجود ہوں۔ کون کہہ سکتا تھا کہ یہ ممکن ہے؟ یعنی سائنس کی بدولت بہت سی چیزیں ہیں جنہیں ماضی میں ناممکن سمجھا جاتا تھا لیکن اب وہ ممکن ہو چکی ہیں چنانچہ ہم یہ استقرائی استدلال (انڈکٹو ریزننگ) کرنے میں حق بجانب ہوں گے کہ ایک دن سائنس موت پر بھی قابو پا لے گی  دوسری طرف یہی آرگومنٹ ہم اس طرح بھی استعمال کر سکتے ہیں کہ فلاں نا ممکن کو سائنس ابھی تک ممکن نہیں کر سکی فلاں ناممکن بھی ابھی تک ناممکن ہے فلاں عم...

SCORPION STING_Venom Glands_Headache_giddiness_

Image
 بچھو کا ڈنگ مارنا (SCORPION STING) بچھو اپنی دم (Tail) کی مدد سے ڈنگ مارتا ہے بچھو کا ڈنگ بھی سانپ کے زہر داخل کرنے والے دانت (Fang) کی مانند ہوتا ہے بچھو کی دم کے پانچ سگمنٹ ہوتے ہیں آخری اوپر والے حصے (Terminal Segment) میں دو زہر پیدا کرنے والے غدود (Venom Glands) ہوتے ہیں۔ان زہر کے غدودوں سے بچھو کر ڈنگ کے ذریعے (جو ٹیکہ لگنے والی سوئی کی مانند ہوتا ہے) زہر ڈسنے (Inject) پر انسانی جسم میں داخل ہو جاتی ہے بچھو کے ڈسنے سے زہر میں اعصاب پر اثر کرنے والا مادہ (Neurotoxinie) ہوتا ہے بچھو کے ڈنگ مارنے کی جگہ پر ٹیس مارتا ہوا شدید درد ہوتا ہے یہ علامات عام طور پر 24_48 گھنٹے رہتی ہیں ابتدائی 2_4 گھنٹے شدید درد کے ہوتے ہیں بچھو کے ڈسنے پر شدید درد کے علاؤہ بعض افراد میں درج ذیل علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ •پسینہ آنا (Sweating) •سانس میں تنگی (Respiration depression) •ڈسنے کے مقام کا سرخ ہو جانا (Redness) •دوران خون کا مانند پڑ جانا (Circulatory collapse) •بچوں میں پلمونری آڈیما (Pulmonary Edema) •سر درد اور سر چکرانا (Headache_giddiness) •منہ میں تھوک کی پیداوار میں اضافہ (Slivation) •ن...

National hero Dr Abdul Qadeer khan passes away_octoberDr Abdul Qadeer Khan

Image
 ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں!!! ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم!!! Will find fallen countries countries !!! We are rare to meet !!! ڈاکٹر عبد القدیر خان کی زندگی پر ایک نظر: Dr Abdul Qadeer Khan:  پیدائش: 1 اپریل 1936 وفات: 10 اکتوبر 2021 (85 سال) اسلام آباد رہائش: بھوپال اسلام آباد پاکستان   شہریت: پاکستان  بھارت  برطانوی ہند   عملی زندگی: مادر علمی ڈلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی جامعہ کراچی پیشہ: طبیعیات دان انجنیئر اکیڈمک، دھات کار، نظری طبیعیات پیشہ ورانہ زبان: اردو انگریزی ملازمت: ڈلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ برائے انجینیرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعزازات: نشان امتیاز (1999) ستارہ امتیاز ہلال امتیاز پاکستانی ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے، جو کہ صدر کے مشیر بھی ہیں، سکیورٹی حکام ایٹمی ٹیکنالوجی اور معلومات ایران کو فراہم کرنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کررہے ہیں ـ ڈاکٹر قدیر خان پندرہ برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں ...