why #heart #attacks less in #women's?مردوں کی نسبت عورتوں میں دل کے امراض کی شرح کیوں کم ہوتی ہے؟

 

مردوں کی نسبت عورتوں میں دل کے امراض کی شرح کیوں کم ہوتی ہے؟








اس سوال کا تعلق حیاتیات کی شاخ Cardiology یعنی مطالعہ قلب/دل سے تعلق رکھتا ہے۔

کہ مرد حضرات کے نسبت خواتین میں دل کے عارضے کی شکایت کیوں کم پائی جاتی ہے جو کہ ایک معمر راز اور دلچسپ سوال ہے.

1)چربی 3اقسام کی ہوتی ہے
الف) *Very Low Density Lipoprotein*
یہ ہمارے جگر میں پیدا ہوتی ہے جب آپ ایسی خوراک کھاتے ہیں جسمیں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ب) *Low Density*
*Lipoprotein*
یہ دوسری قسم ہماری خون کی نالیوں میں پیدا ہوتی ہے۔
د) *High Density Lipoprotein*
یہ تیسری اور آخری قسم بھی جگر میں پیدا ہوتی ہے جو کولیسٹرول کو پریفرل ٹشوز سے جگر کی طرف ترسیل کرتی ہے۔ کتاب کا حوالہ:
Chapter#05 Page#43 Instant Of Biochemistry (2nd Edition) 1st and 2nd Year MBBS Written By Faiq Ahmed.
2) خون کی شریانوں میں چربی کا جم جانا اسے میڈیکل سائنس میں "*Atherosclerosis*" کہتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ خون کی شریانوں میں چربی یا "Plaque" کا جمع ہو جانا جس سے خون کے بہاؤ میں مزاحمت پیش آتی ہے اور دل پر دباؤ پڑتا ہے۔
3) دنیا کی اکثریت شریانوں میں چربی جمع ہونے کی مرض میں کیوں مبتلا رہتی ہے یہ انتہائی دلچسپ سوال ہے کہ دل کی تو کئی بے شمار بیماریاں ہیں لیکن اکثریت کو "Atherosclerosis" ہی کیوں ہوتی ہے تو اس کا سوال یہ ہے کہ دل کو بذات خود بھی آکسیجن اور خوراک کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ کام ایک خاص نالی کرتی ہے جسے "Coronary Artery" کہتے ہیں جو دائیں اور بائیں طرف پائی جاتی ہے دل کے. اس کی بندش کا مسئلہ اس لئے زیادہ لوگوں کو پیش آتا ہے کہ اس کی جسامت/سائز بہت کم ہے جسمیں چربی اور دیگر مواد کے پھنسنے کا خدشہ دوسری نالیوں سے زیادہ متوقع ہے۔ اس لئے اکثریت اس کیفیت اور اس عارضے کا شکار رہتی ہے۔
4) عورت کے دل کی سائز کم اور دھڑکن زیادہ ہوتی ہے۔ اس بات کو اگر سمجھا جائے تو کچھ اس طرح سے کہ عورت کا دل مرد سے کچھ چھوٹا اور دھڑکنے کی اوسطاً شرح بھی مرد سے کم ہوتی ہے تو ایک وجہ یہ بھی ہے عورت کو دل کا عارضہ نا ہونے یا کم ہونے کی۔ 5) عورت کے جسم میں خون کی مقدار نسبتاً مرد کی نسبت عورت کے جسم میں خون/رت/لہو یا شریر مقدار میں کم ہوتا ہے اگر مقدار کم ہو گی تو یقیناً اس خون میں معدن/آئرن کی مقدار بھی کم ہو گی۔ آئرن یا فولاد کی زیادتی بھی دل کے عارضے کا سبب بن سکتی ہے۔
6) عورت کے جسم کی کمیت عورت کی جسمانی کمیت مرد سے کم ہوتی ہے یعنی مردوں کی نسبت عورتوں میں موٹاپا زیادہ پایا جاتا ہے۔
7) خوراک اور توانائی ہمیشہ جسم کی سرگرمیوں کو مد نظر رکھ کر ہم خوراک کا استعمال کرتے ہیں کہ کونسی خوراک کسی تناسب سے کھانی ہے تو اگر دیکھا جائے عورتوں میں توانائی کی لاگت کم ہوتی ہے تو یقیناً ان کی خوراک بھی مرد کے مقابلے میں کم ہو گی کیونکہ مرد کی نسبت ان کی توانائی کم استعمال ہوتی ہے۔
8) ہارمونز کی ملی بھگت/زنانہ/مردانہ سیکس ہارمونز کچھ دن پہلے میں نے ماہر سے سوال کیا تھا کہ مردوں کی نسبت عورتیں کیوں موٹی ہوتی ہیں تو یہی جواب ملا تھا کہ
*Due To Low Muscle Mass*
یعنی ان کے مسام کی کمیت کم ہوتی ہے۔ پھر اس سوال کی تصدیق میں نے اپنے ایک استاد محترم سے کرائی تھی جو اس وقت جرمنی میں قیام پذیر ہیں۔ مرد اور عورتوں میں کچھ ہارمونز کولیسٹرول کو بڑھاتے ہیں اور کچھ کم کرتے ہیں۔ مرد حضرات کی خون کی نالیوں میں چربی/چکنائی کے جمع ہونے کو "Atherogenic" کہا جاتا ہے۔ جبکہ عورتوں کے سیکس ہارمونز اس چربی کو جمع ہونے سے روکتے ہیں۔
9) سماجی مسائل کہا جاتا ہے کسی بھی انسان کی صحت پر کئی طرح کے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں جن میں پہلے والوں کو پرائمری عوامل کہا جاتا ہے جبکہ دوسرے والوں کو سیکنڈری عوامل تو عورت کی نسبت مرد حضرات مسائل کا سامنا زیادہ کرتے ہیں جس سے ان میں ڈپریشن/ٹینشن اور پھر موٹاپا اور یوں پھر "CVD" عارضہ قلب کی شکایت لاحق ہو جاتی ہیں۔ کتاب کا حوالہ: دنیا بھر میں اعلیٰ سطح پر پڑھائی جانے والی کتاب "میڈیکل فزیالوجی" کے باب نمبر 69 اور صفحہ نمبر 863 جلد نمبر چودہ پر مصنف "گائیٹن" نے لکھا ہے۔
"In early and middle adulthood,men are more likely to develop atherosclerosis than are women of comparable age,suggesting that male sex hormones might be atherogenic or, conversely,that female sex hormones might be protective".

Comments

Popular posts from this blog

SCORPION STING_Venom Glands_Headache_giddiness_

آئی کیو لیول" human brain power

Invention of Mobile phones,4G,5G,Cirrus,Cumulus,Stratus,Nimbus