Posts

Showing posts with the label thyroid gland symptoms.

Thyroid Gland.Endocrine Gland,cuboidal epithelium,fate ingested iodides,shape of thyroid gland.

Image
1) Introduction to Thyroid Gland. تھائی رائیڈ غدود کا تعارف قدرت کی عمدہ بے مثال اور نہایت حسین و جمیل تخلیق میں انسانی جسم ایک نمایاں سرخی رکھتا ہے۔ سائنس کی دنیا میں وقت کے ساتھ ساتھ جدت و اختراع شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب وقتاً فوقتاً کروٹ لیتی رہتی ہے۔ انسان کا نہایت پیچیدہ ذہن تقریباً لگ بھگ ہر وقت کسی نا کسی تجسسں میں مگن رہتا ہے اور آخر کار حقائق کی گہرائیوں میں جا کر انسان حقیقت سے آشنا ہو کر کامیابی اور خوشی محسوس کرتا ہے۔ آج آپ کو سائنس کی ایک چھوٹی سے شاخ Endocrinology یا جس کو مطالعہ غدودیت کہتے ہیں اس کے بارے تھوڑی بہت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے جو یقین نہایت دلچسپ اور کئی اذہان کی توجہ پر پرجوش مرکز ہے۔ انسان کے جسم میں کئی ایک نظام قدرت نے متعارف کر رکھے ہیں جن کو انسان چاہ کر بھی کبھی پورا نہیں پڑھ سکتا۔ آج ہم غدودیت کی دنیا میں صرف ایک گلینڈ یا غدود کا مطالعہ کریں گے جسکو عام سائنسی زبان میں Thyroid Gland یا کچھ اس طرح تھائی رائیڈ گلینڈ یا غدود لکھا جاتا ہے۔