PERTUSSIS (WHOOPING COUGH)





 کالی کھانسی

PERTUSSIS (WHOOPING COUGH)


تحریر وتحقیق:

محمد عامر (برینلیس ذوالوجسٹ)


کالی کھانسی بھی جراثیم کے اثر انداز ہونے سے ہوتی ہے۔زیادہ تر بیکٹیریا BORDETELLA PERTUSSIS کی وجہ سے پھیلتی ہے لیکن جراثیم سٹریپٹوکوکس STREPTOCOCCUS اور ایچ انفلوئنزا H.INFLUENZA سے بھی ہوتی ہے۔یہ کھانسی خشک ہوتی ہے اور اپنے مخصوص انداز کے دردوں کی شکل میں اٹھتی ہے۔کالی کھانسی میں کھانستے وقت سانس اندر کھینچتے وقت سیٹی جیسی آواز آتی ہےاس لئے اس کو ہوپنگ کف WHOOPING COUGH کہتے ہیں۔دن میں دس پندرہ دورے اٹھتے ہیں۔

پہلے زوکام لگتا ہے اس کے بعد برونکائٹس ہو جاتا ہے ساتھ بخار بھی ہو جاتا ہے یہ حالت سات دن تک رہتی ہے اس کے بعد تقریباً چھ ہفتے تک کھانسی مخصوص انداز اور آواز میں دوروں کی شکل میں اٹھتی ہے کھانسی بالکل خشک ہوتی ہے یہ بیماری ہر عمر تک کے فرد کو ہو سکتی ہے لیکن 90 فیصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ہوتی ہے کالی کھانسی کے بعد نمونیا ہو سکتا ہے۔

اس کی علامات کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

•پہلا درجہ

(FIRST STAGE)

•دوسرا درجہ

(SECOND STAGE)

•تیسرا درجہ 

(THIRD STAGE)


•پہلا درجہ

(FIRST STAGE)

پہلے ایک دو ہفتے کے دوران درج ذیل علامات ہوتی ہیں۔

•ہلکا بخار

•چھینکیں آنا 

•بے چینی

•معمولی کھانسی

•ناک سے پانی بہنا

•انکھوں سے پانی آنا


•دوسرا درجہ

(SECOND STAGE)

اگلے دو چار ہفتے کے دوران درج ذیل علامات ہوتی ہیں

•شدید کھانسی

•کھانستے وقت آنکھیں باہر نکل آتی ہیں

•قے آنا

•چھاتی میں درد ہوتا ہے


•تیسرا درجہ 

(THIRD STAGE)

اس سٹیج میں مریض واپس صحت کی طرف لوٹنا شروع ہو جاتا ہے ایک دو ہفتوں کے دوران بیماری کا زور ٹوٹ جاتا ہے۔بیماری کی علامات میں خود ہی کمی آنے لگتی ہے۔کالی کھانسی کے دوران کھانسنے سے آنکھوں اور پھیپھڑوں میںجریان خون کا اجتماع ہو سکتا ہے مقعد باہر نکل سکتی ہے۔





السلام و علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ


یہ سوال نہایت ہی دلچسپ ہے کہ یہاں Hypercalcemia کی وجہ صرف PTH ہارمون نہیں ہے بلکہ ممکنہ وجہ Calcitonin Hormone بھی ہو سکتا ہے۔

اگر PTH کی Secretion زیادہ ہو اور Calcitonin Hormone کی Secretion تو انسانی جسم میں Hypercalcemia نامی مسئلہ جنم لیتا ہے۔

کیونکہ اگر ہم ان دونوں ہارمونز کا کام دیکھیں تو،


1) PTH

یہ کیلشم لیول کو بڑھاتا ہے ہڈیوں سے انتڑیوں سے اور گردوں سے۔


2) Calcitonin Hormone


جبکہ یہ تھائی رائیڈ کے Parafolicular Cells یا C Cells سے پیدا ہو کر کیلشم لیول کو کم کرتا ہے ہڈیوں میں جمع کر کے۔


تو Hypercalcemia کی وجہ یہ دونوں Hormones ہو سکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

SCORPION STING_Venom Glands_Headache_giddiness_

آئی کیو لیول" human brain power

Invention of Mobile phones,4G,5G,Cirrus,Cumulus,Stratus,Nimbus