Gases exchange in human,Homeostasis,Digestive System,Osmoregulation,Hypothermia,cellular respiration,metabolic heat,osmoregulation,thermoregulation,vasodilation,vasocontriction,hypothermia,hyperthrrmia.
Gaseous Exchange And Glucose :-
جہاں تک میرا تجزیہ ہے یہ سوال آپ نے یا تو Gaseous Exchange والے باب میں پڑھا ہو گا یا پھر اس سے ملتا جلتا ایک اور باب جسے Homeostasis کہتے ہیں۔
اگر اس کو چیدہ چیدہ سمجھا جائے تو اس کا عین مختصر جواب یہی پیش کرونگا کہ ہمارے جسم میں ایک تخمینہ کیمطابق 70 سے 100 ٹریلن خلیات پائے جاتے ہیں جو کہ ملکر ایک انسانی جسم تعمیر کرتے ہیں ان تمام خلیات کو زندہ رہنے کے لئے موزوں خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جسے عام طور پر "گلوکوز" کہتے ہیں۔
جسمیں گلوکوز مالیکیول کیساتھ آکسیجن (ہوا) جو ہم نے سانس سے لی ہوتی وہ بھی خلیہ کے اندر اس خوراک سے ملتی ہے جس سے تین چیزیں بنتی ہیں۔
C6H12O6 + 6O2 → 6CO2 + 6H2O + ATP
اوپر دکھائے گئے ایک متوازن کیمیائی تعامل میں ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ دو چیزیں یعنی "گلوکوز اور آکسیجن) ملکر تین چیزوں یعنی "کاربن ڈائی آکسائڈ،پانی اور اے ٹی پی) میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
اس تعامل یعنی کیمیکل ری ایکشن کے دوران حرارتی توانائی یا Heat Energy پیدا ہوتی ہے جسے عام طور پر Metabolic Heat کہتے ہیں۔
اگر سردیوں کے ایام میں دیکھا جائے تو ہماری اردگرد کا درجہ حرارت اوسطاً کم رہتا ہے جبکہ ہمارے جسم کا عین درجہ حرارت 37°C یا پھر 98.6°F رہنا ضروری تو یہ پیدا ہونے والی حرارت باہر نہیں جاتی بلکہ جسم کے اندر ہی استعمال ہو جاتی ہے۔
اگر گرمیوں کے ایام میں دیکھا جائے تو اس پاس کا درجہ حرارت قدرے زیادہ ہوتا ہے اور جب جسم میں جیسے حرارت پیدا ہوتی ہے تو اسے مختلف طریقوں سے جسم سے باہر نکال دیا جاتا ہے جن میں جلد کو ایک Osmoregulation کے طور ایک اہم کام سونپا جاتا ہے جسم میں حرارت کے حساب و کتاب کو معتدل رکھنے کو Thermoregulation کہتے ہیں۔
جلد کیطرف جانے والی خون کی نالیاں گرمیوں میں ممکن حد تک پھیل جاتی ہیں جسے Vasodilation کہتے ہیں اور سردیوں میں یہ نالیاں جلد کیطرف جاتے ہوئے سکڑ جاتی ہیں جسے Vasoconstriction کہتے ہیں جس سے حرارت جسم سے باہر جانے سے بچی رہتی ہے۔
ہمارے جسم میں حرارت کے دو مندرجہ ذیل پہلوؤں بہت زیادہ نمایاں ہیں جن پر سرسری روشنی ڈالی جا رہی ہے۔
1.Hypothermia:-
اس لفظ کا مطلب جب ہمارے جسم میں حرارت کی مقدار ضرورت سے کم ہوتی ہے۔
2.Hyperthermia:-
اس اصطلاح کے مطابق جب جسم میں حرارت زیادہ ہوتی ہے۔
جسم کو اپنے افعال معتدل رکھنے کے لیے موزوں حرارت درکار ہوتی ہے کم زیادہ حرارت سے جسم کے افعال شدید متاثر ہوتے ہیں۔
ماشااللہ
ReplyDeleteGood post
ReplyDelete