How Snake Bite_serpentology,kinds of Snakes_Colubridae_ElapiDs_snake VenoM_70% water in Venom-research on snakes in 2021-serpentology is the study of

          *SNAKE BITE*

Snake_Bite_serpentology_kinds of Snakes_Colubridae_ElapiDs_snake VenoM_70% water in Venom-research on snakes in 2021




  سانپ کا ڈسنا/کاٹنا


اگر حیاتیات کی شاخ "Serpentology" کو پڑھا جائے تو اس میں لفظ سانپ کے لئے ایک مخصوص لفظ استعمال کرتے ہیں جسے "OPHIDIA" کہا جاتا ہے۔


Kinds Of Snakes;

سانپوں کی اقسام/قسمیں


1) Venomous Snakes


زہریلے سانپ/پوئزنس سنیک


2) Non Venomous Snakes


غیر زہریلے سانپ/نان پوئزنس سنیک


کئی ایک محقیقین کے نزدیک سانپوں کی لگ بھگ کل انواع 2500 اقسام پر مشتمل ہیں جن میں صرف 250 زہریلے ہیں تمام پانچ خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔


1.Colubridae

کلوبرائیڈی


2. Crotalidae

کروٹالائیدی


3.Viperidae

وائپرائیڈی


4.Elapidae

ایلیپائیڈی


5.Hydrophidae

ہائیڈروفائیڈی


مندرجہ ذیل سانپ انڈے دے کر اپنی نسل کو بڑھاتے ہیں۔


Culbrain


Cobra


Krait


1) ELAPIDS

ایلیپائڈز


سانپوں کے اس خاندان میں کوبرا،کامن کریٹ،کنگ کوبرا،بینڈڈ کریٹ اور کورال شامل ہیں۔

اگر ان کی خصوصیات کو دیکھا جائے تو ہمیں ان میں گردن اور سر کی چوڑائی ایک جیسی ہوتی ہے ان کے دانت "فینگ" Fang سامنے ہوتے ہیں لیکن میوکس ممبرین سے ڈھانپے ہوتے ہیں سانپ کے ان زہر داخل کرنے والے دانتوں کو ظاہری طور پر دیکھنا مشکل ہے کیونکہ یہ دانت سائز میں چھوٹے "Short" اور فکس Fix اور "Groovel" ہوتے ہیں ایلیپائیڈی کپڑوں کے اوپر نہیں کاٹتا ہے اور کپڑے کے اوپر سے کاٹنے سے پوری زہر داخل نہیں کرتے ان کی آنکھوں کی پتلیاں گول ہوتی ہیں۔


مندرجہ ذیل سانپوں کی انواع بچے پیدا کرکے اپنی نسل کو بڑھاتی ہیں۔


Viperine/Viper


بعض تحقیقات کے مطابق سارے سانپ تین خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔


1) Elapids

ایلیپائڈز


2) Vipers

وائپرز


3) Hydrophidae

ہائیڈروفائیڈی


2. VIPERS

وائپرز


ان سانپوں کی مندرجہ ذیل اقسام دریافت کی جا چکی ہیں جن میں پٹ وائپرز اور پٹ لس وائپرز شامل ہیں۔

وائپر گروپ کی آنکھ اور ناک کے نتھنے "Nostrils" کے درمیان ہلکا سا گڑھا ہوتا ہے۔اندھیرے میں خون کی گرمی Warm Blood سے شکار کرتا ہے ان کا سر تکونی "Triangular" ہوتا ہے جو گردن کی نسبت چوڑا ہوتا ہے ان کی آنکھوں کی پتلیاں ترچھی "Vertical" ہوتی ہیں۔

وائپرز کے دانت "Fang" لمبے،متحرک "Moveable" اور انجکشن لگانے کی سوئی "Hypodermic Needle" کی مانند Canalised ہوتے ہیں۔

اس لئے یہ گروپ کپڑوں کے اوپر سے کاٹ سکتا ہے اور پورا زہر داخل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔دانتوں کو اکڑانے کی پوزیشن میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے لیکن جب اوپر والے جبڑے کیساتھ مڑ کر واپس اندر لگ جاتے ہیں جس سے دانت دکھائی نہیں دیتے ہیں پٹ وائپر "Pit viper" کا کاٹنا اتنا خطر ناک نہیں ہوتا لیکن پٹ لیس وائپر "Pitless Vipers" کا کاٹنا خطر ناک ہوتا ہے یہ بمبو سنیک پٹ وائپر سے ہی تعلق رکھتے ہیں جبکہ Russell's Vips اور "Saw Scaled" وائپر پٹلس "Pitless" سے تعلق رکھتے ہیں۔


3.HYDROPHADAE


ہائیڈرو فائیڈی


یہ سانپ سمندری "Vicinif of Coasts" میں رہتا ہے ان کے سر چھوٹے ہوتے ہیں نتھنے "Nostrils" اوپر کی جانب واقع ہوتے ہیں ان کے زہر کے بہت چھوٹے دانت پچھلی طرف "Posteriorly" واقع ہوتے ہیں اگرچے یہ "Venomous" ہوتے ہیں لیکن بہت کم کاٹتے ہیں۔


4.COBRA


کوبرا


یہ سانپ 1.5 سے 2 میٹر لمبا ہوتا ہے جسامت میں سر اور گردن تقریباً برابر ہوتے ہیں یہ پھن "Hood" بنا کے اپنی گردن پھیلاتا ہے پھن پھیلانے کے بعد کوبرا بہت سیاہ رنگت کا ہوتا ہے یہ اکثر آبادی والے علاقے میں رہنا پسند کرتا ہے اکثر اس کا رنگ کالا ہوتا ہے لیکن مختلف بھی ہو سکتا ہے یہ اکثر اوقات پھندارHood" Bearing" ہوتا ہے پھن کے بغیر کوبرا دو تین قسم میں ہوتا ہے اس کے پیٹ پر کالے "Scales" ہوتے ہیں۔


5.KING COBRA


کنگ کوبرا


یہ عام کوبرا سے بڑا ہوتا ہے چھوٹا کوبرا تیز سیاہ رنگ میں ہوتا ہے اس کے جسم پر سفید اور بھورے رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں یہ تقریباً لمبائی میں "2.5 سے 4" میٹر تک بھی ہوتا ہے جوان کنگ کوبرا مختلف رنگ جیسے زرد،سبز اور پھولدار یا سیاہی مائل ہوتا ہے یہ زیادہ تر جنگلات میں قیام رکھنا پسند کرتا ہے۔


6. COMMON KRAIT


کامن کریٹ


یہ ایک انتہائی زہریلہ سانپ ہے جسے عام زبان میں "سنگچور" کہتے ہیں یہ دنیا کا چوتھا خطر ناک جبکہ پاکستان کا پہلا زہریلہ سانپ تصور کیا جاتا ہے اس کا پیٹ کریم کلر یا Creamy White ہوتا ہے سر کے کچھ فاصلے پر ایک دو سفید لکیریں محراب نما ہوتی ہیں ان کا سر بڑی شیلڈ سے ڈھانپا ہوا ہوتا ہے ان میں ایک رنگ "Glistening Black" ہوتا ہے یہ تقریباً "1.25 میٹر" تک لمبا ہو سکتا ہے یہ زیادہ تر مکانوں کے اندر یا قریب رہنا پسند کرتا ہے۔


7. BANDED KRAIT


بینڈڈ کریٹ


یہ کریٹ کی نسبت بھاری اور سٹاوٹر ہوتا ہے اس کی کمر پر کراس ہوتے ہیں اس کی لمبائی دو میٹر تک ہو سکتی ہے اس کی کمر پر بھورے کراس کی بنا پر اسے "بینڈڈ کریٹ" کہتے ہیں۔


8. COMMON KRAIT PIT VIPER


کامن کریٹ پٹ وائپر


اس سانپ کی لمبائی "100-30" سینٹی میٹر ہوتی ہے اس کا رنگ کم بھورا یا زرد ہوتا ہے اس کا سرتکونی "Triangular" ہوتا ہے اس کی آنکھوں اور نتھنوں "Nostrils" کے درمیان پٹ ہوتا ہے اس کا رنگ سبز "Vivid Green" ہوتا ہے جسم ہموار اور چوڑا ہوتا ہے۔


9.VUSSELS'S VIPER


وسلز وائپر


اسے "Chonous Charn Viper Dobia یا Khadchitro" کہتے ہیں اس کی عام لمبائی تقریباً "1.5" میٹر ہوتی ہے اس کی کمر پر ڈائمنڈ شکل کے دھبوں کی تین لائینں ہوتی ہیں ان کے عام سانپ کی نسبت نتھنے بڑے ہوتے ہیں یہ جنگلات کے علاؤہ عام جگہ بھی پائے جاتے ہیں ان کا رنگ بھورا ہوتا ہے ان کا سر تکونی V شکل کا ہوتا ہے یہ کاٹنے سے پہلے پھنکار "Hissing" مارتے ہیں ان کا پیٹ تقریباً ہموار ہوتا ہے۔


10. SAW-SCALED VIPER


ساسکالڈ وائپر


اسے پھورسا "Echiscarinate-Phoorsa" افائے"AFAI" کہتے ہیں یہ تقریباً "70-50" سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے اس کا بھی سر تکونی ہوتا ہے اس کا رنگ گہرا بھورا "Brownish Grey" یا سبزی مائل "Greenish" ہوتا ہے اس کے جسم اور سر پر آری کی مانند نشانات ہوتے ہیں۔


11. SNAKE VENOM


سنیک وینم (سانپ کا زہر)


سانپ کا زہر کئی زہریلے مادے اور انزائمز Toxic Substances اور "Enzymes" پر مشتمل ہوتا ہے۔

سانپ کا تازہ زہر شفاف Clear Transparent Ambertinted Fluid میں ہوتا ہے اور خشک کرنے پر زرد Yellow Granular کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

سانپ کا خشک زہر بھی کئی سالوں تک اپنی خصوصیات برقرار رکھتا ہے۔


کوبرا سانپ کے ڈسنے پر اثرات بہت جلد نمودار ہونا شروع ہوتے ہیں کوبرا کے زہر میں اعصابی نظام پر اثر کرنے والے مادے ہوتے ہیں جیسے کوبرا سانپ کے ڈسنے سے اعصاب پر زہر کا زیادہ اثر Neurotoxic ہوتا ہے اگر کوبرا سانپ کاٹ لے تو اس مقام پر جلن "Burning or Tingling Irritation" ہوتی ہے اس کے علاؤہ عضلاتی کمزوری اور فالج "Paralysis" ہوتا ہے منہ میں تھوک کی پیداوار کیساتھ ساتھ متلی اور قے آنا شروع ہو جاتے ہیں اس کے ڈسنے سے ٹانگوں میں لڑکھڑاہٹ اور کمزوری شروع ہو جاتی ہے اس کے زہر سے سانس سست ہو جاتی ہے اور سانس کی تنگی آ جاتی ہے کچھ ہی دیر بعد گھنٹے دو گھنٹے بعد بغیر دورے پڑنے کے سانس بند ہو جاتی ہے اور دل رک جاتا ہے اس کے ڈسنے سے بولنے اور نگلنے میں کافی دقت ہوتی ہے سر چکرانا "Giddiness" اور سستی "Lethargy" ہو سکتی ہے اس کے علاؤہ "Necrosis" کا عمل شروع ہو جاتا ہے کاٹی ہوئی جگہ پر سوجن اور سرخی آجاتی ہے اور سب سے آخری علامت اس کے ڈسنے سے سر اور گردن ایک طرف کو لڑھک جاتی ہے۔

کوبرا سانپ کی 12 ملی گرام زہر مہلک ہوتی ہے اس سے موت واقع ہو سکتی ہے جبکہ اس کے ایک بار ڈسنے سے "200-300" ملی گرام تک زہر انسانی جسم میں داخل ہو سکتی ہے۔اس کے ڈسنے سے "20" منٹ سے لیکر چھ گھنٹے تک کے اندر موت ہو سکتی ہے۔

اس کے علاؤہ باقی سانپوں کے زہر بھی انتہائی مہلک ہیں جن میں کچھ سانپوں کے کاٹنے یا ڈسنے سے پندرہ منٹس بعد زخم سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے۔

نبض تیز "Rapid Feeble Pulse" اور انتہائی کمزور "Collapse" ہو جاتی ہے کچھ سانپوں جیسے وائپرز کی زہر سے "Vasculotoxic" اثرات زیادہ ہوتے ہیں اس کے علاؤہ "Ecchymosis" بھی شروع ہو جاتی ہے اچانک بلڈ پریشر میں شدید کمی بیشی اور نظام تنفس کے فیل ہونے سے موت واقع ہو جاتی ہے جسمانی قدرتی سوراخوں "Orifices" وغیرہ سے جریان خون جاری ہو جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق وائپرز کی "40" ملی گرام خشک زہر مہلک ہے جبکہ ڈسنے سے "125-150" ملی گرام زہر جسم میں داخل ہو سکتی ہے ایک وائپر سانپ کے ڈسنے سے 2-4 دن کے اندر موت ہو سکتی ہے۔

سانپ کا تازہ زہر مائع حالت میں ہوتا ہے جس میں "50 سqے 70" فیصد پانی شامل ہوتا ہے اور سانپ کا تازہ زہر مختلف مادوں پر مشتمل ہوتا ہے۔جن میں خون کو جمانے والے مادے،خون جمانے والے کے الٹ مادے،خون پر اثر کرنے والے،خون کو آپس میں ملانے والے،اعصابی نظام پر اثر کرنے والے،دل پر اثر کرنے والے،دوران خون پر اثر کرنے والے،سانس لینے میں دشواری اور سانس بند کرنے والے مادے اور عضلاتی نظام پر اثر انداز ہونے والے مادے شامل ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

SCORPION STING_Venom Glands_Headache_giddiness_

آئی کیو لیول" human brain power

Invention of Mobile phones,4G,5G,Cirrus,Cumulus,Stratus,Nimbus