VACCINE,Bacterial Vaccine)
ویکسین
(VACCINE)
ویکسین کمزور۔نیم مردہ جراثیم سے تیار کی جاتی ہے اور انسانی جسم میں قوت مدافعت (امیونٹی) پیدا کرتی ہے جسم میں مدافعت پیدا ہونے کے بعد جس بیماری کی ویکسین لگائی گئی ہو اس بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔جب یہ کمزور۔نیم مردہ یا مردہ جراثیم وائرس ویکسین کی صورت میں جسم کے اندر جاتے ہیں تو جسم کا اپنا قدرتی مدافعاتی نظام اس پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ یہ جراثیم یا وائرس کمزور ہوتے ہیں اس لیے یہ بیماری کی علامات پیدا نہیں کر سکتے جسم کے اندر ان کی نشوونما اور افزائش نسل بھی نہیں ہوتی ہے اس وجہ سے جسم بآسانی قوت مدافعت بچ اس بیماری کے خلاف پہلے سے زیادہ پیدا کر لیتا ہے اور یہ جسم میں ہمیشہ یا خاص مدت تک برقرار رہتی ہیں جب بھی کبھی طاقتور جراثیم یا وائرس جسم میں بیماری پیدا کرنے کے لئے داخل ہوتے ہیں تو یہ پیدا شدہ قوت مدافعت ان پر قابو پا لیتی ہے ویکسین یا سیرا کا بیماری کے جراثیم یا وائرس پر براہِ راست کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ویکسین کی دو اقسام ہیں
•بیکٹیرل (جراثیمی) ویکسین
(Bacterial Vaccine)
•وائرل (وائرس) ویکسین
(Viral Vaccine)
•بیکٹیریل ویکسین
(Bacterial Vaccine)
یہ بیکٹیریا یعنی جراثیم سے تیار کی جاتی ہے اس میں کمزور۔نیم مردہ جراثیم موجود ہوتے ہیں جب ان ویکسینوں کو استعمال کیا جاتا ہے تو یہ جسم میں انہی بیماریوں جس کے جراثیم داخل کئے گئے ہیں کے خلاف مدافعت بڑھ جاتی ہے جب کبھی بیماری کے جراثیم جسم کے اندر داخل ہوتے ہیں تو یہ مدافعت ان کے اثرات پر قابو پا لیتی ہے بعض ویکسینوں کی مدافعت زندگی بھر یا عمر کے خاص حصے تک برقرار رہتی ہے جو بھی ویکسین لگائی جائے وہ تازہ داخل ہونے والے جراثیم پر خود اثر انداز ہو کر انھیں ہلاک یا کنٹرول نہیں کرتی ہے بلکہ جسم میں قوت مدافعت (امیونٹی) پیدا کرتی ہے یہ قوت مدافعت ہی بیماری کرنیوالے جراثیموں پر قابو پالیتی ہے۔درج ذیل بیکٹریل ویکسین Bacterial Vaccine ہیں۔
•بی سی جی
(BCG)
•ڈی پی ڈی
(DPT)
•ٹی ٹی
(TT)
بیکٹریل ویکسین کو +4c اور +8c سینٹی گریڈ پر رکھنا چاہیے ریفریجریٹر میں برف والے خانے میں نہ رکھیں۔
•وائرل ویکسین
(Viral Vaccine)
یہ ویکسین وائرس سے تیار کی جاتی ہے ای۔پی۔ائی EPI شیڈول کی ویکسینوں کو منفی بیس -20c سنٹی پر رکھا جاتا ہے پانی 0c سنٹی گریڈ پر جم جاتا ہے۔
New Topic
Cell division
انسانی جسم اللّٰہ تعالیٰ کی ایک منفرد تخلیق کیساتھ ساتھ کئی ایک پیچیدگیوں سے بھی مالا مال ہے جسکو انسانی شعور اور انسانی عقل سمجھنے اور مطالعہ کرنے سے یکسر قاصر ہے۔
ایک تخمینہ کے مطابق انسان کا جسم لگ بھگ 75-100 ٹریلین خلیات سے ملکر بنا ہے اور جن میں کئی ایک 300 سے 400 سو تک خلیات کی اقسام شامل ہیں۔
انسانی جسم ان گنت خلیات Cells سے ملکر بنا ہوا ہے اور ان سیکڑوں خلیات کی کئی کئی اقسام ہیں۔
خلوی تقسیم یا Cell Cycle ایک ایسا عمل ہے جسمیں مختلف خلیات مختلف سائز وقت اور جسامت میں بڑھ کر وقتاً فوقتاً تقسیم ہوتے رہتے ہیں۔
خلوی تقسیم یا Cell Cycle کی بنیاد پر ہمارے پاس کل تین اقسام کے خلیات وجود رکھتے ہیں۔
1-Labile Cells
یہ وہ Cells ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے اندر تقریباً ہر وقت تقسیم ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔جیسے کہ Gastrointestinal Cells اور Skin Cells اور Bone Marrow کے Hematopoietic Cells مسلسل تسلسل کیساتھ تقسیم ہوتے رہتے ہیں۔
اس طرح کے سیلز یا ٹشوز کو Labile cells یا Labile Tissues کہتے ہیں۔
ان خلیات کی یہ خوبی ہے کہ یہ Mitosis مکمل کر کے G Not Phase میں داخل نہیں ہوتے بلکہ جی-ون میں داخل ہو کر پھر سے تقسیم شروع کر دیتے ہیں۔
2-Stable Cells/Stable Tissues
یہ ایسے خلیات ہیں جو جی-ون فیز میں بھی جاتے ہیں اور جی-ناٹ میں بھی یعنی اگر ان کی تقسیم کی مزید ضرورت ہو تو یہ جی-ناٹ کی بجائے جی-ون میں چلے جاتے ہیں یوں Cell Division کو سلسلہ وار چلاتے رہتے ہیں۔
جیسے کہ جگر کے Hepatocytes خلیات گردوں کے خلیات پنکریاز کے خلیات وغیرہ یہ جی-ناٹ فیز سے دوبارہ جی ون فیز میں آ سکتے ہیں اگر ان کو کوئی Stimulus موصول ہو جائے Cell Division کے لئے۔
3-Permanent Cells
یہ وہ خلیات ہیں جو ایک بار جی-ناٹ فیز میں داخل ہونے کے بعد پھر زندگی بھر خود کو تقسیم نہیں کر سکتے اور یہ چاہتے ہوئے بھی جی-ون فیز میں Renter's نہیں ہو سکتے۔
اگر ایسے خلیات کی تقسیم کی ضرورت پڑ بھی جائے تو ہم اس کے لئے Stem Cell کا استعمال کرتے ہیں۔
پہلے پہل Neuron Cells کا تصور کیا جاتا تھا کہ ان میں Cell Cycle نہیں ہوتا لیکن بعد میں ایک تحقیق سے پتا لگایا گیا کہ ان کی تقسیم ممکن ہے اور اس حالت کو کینسر یا Neuroblastoma کہتے ہیں جو بالخصوص انہی Nerve Cells میں پیدا ہوتی ہے۔
اس کے علاؤہ SMC سکلیٹل مسل سیلز اور Myocardial Cells کو Permanent Cells یا Permanent Tissues تصور کیا جاتا ہے۔
یہ خلیات مکمل جوان Fully Differentiated ہونے کے بعد اپنے آپ کو کبھی دوبارہ تقسیم نہیں کر سکتے۔
Good information
ReplyDelete