THERMAL BURN,(Dry Heat Burn
تھرمل برن
(THERMAL BURN)
تھرمل برن درج ذیل اقسام کے ہو سکتے ہیں۔
•خشک حرارت سے جل جانا
(Dry Heat Burn)
•تر حرارت
(Moist Heat Burn)
•کیمیکل سے جل جانا
(Chemical Burn)
•شعاعوں سے جل جانا
(Rays Burn)
•الیکٹرک کنٹیکٹ
(Electric Contact)
جل جانا
(BURN)
- سخت ترین خشک حرارت "Dry Burn" سے انسانی جسم کے عضلات کو ضرر پہنچنا یا ان کا متاثر ہونا برن "Burn" کہلاتا ہے۔برن کی درج ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں۔
•گاڑی مکان کو آگ لگنے یا پہنے ہوئے کپڑوں کو آگ لگنے سے جھلس جانا
•خود اتفاقیہ طور پر آگ کی بھٹی۔چولہے یا انگیٹھی میں گر جانا
•چولہا۔گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلس جانا۔شعلوں کی لپیٹ میں آجانا
•جسم پر انگاروں یا سخت ترین گرم چیز مثلاً لوہا پیتل تانبا سٹیل کا لگ جانا
•سخت گرم ترین استعمال کی شئے مثلاً برتن۔تواکڑاہی کو ہاتھ یا جسم لگ جانا
ان تمام وجوہات کی بنا پر انسان کا نرم نازک جسم جھلس جاتا ہے سخت تڑپانے والا درد ہوتا ہے جسمیں جلنے کے لحاظ سے کافی مقدار میں نمکیات اور پلازمہ کی کمی ہو جاتی ہے۔
اگر تمام جسم کا "40" فیصد جل جائے تو مریض کی حالت خطرے میں ہوتی ہے۔
•جلنے کے مدارج
(STAGES OF BURN)
1)پہلے درجے کا جلنا
(First Degree Burn)
اسمیں جلد پر سرخی ہوتی ہے جلد پر آبلے نہیں بنتے ہیں۔متاثرہ حصہ باقی جسم کی نسبت کم ہوتا ہے۔جلنے سے درد ہوتا ہے۔
2)دوسرے درجے کا جلنا
(Second Degree Burn)
اسمیں جلنے کی وجہ سے اوپر کی تہہ "Epidermis" پر آبلے بن جاتے ہیں علاج کے بعد مکمل آرام اور جلد پر نشان نہیں رہتے ہیں جلنے سے شدید درد ہوتا ہے۔
3)تیسرے درجے کا جلنا
(Third Degree Burn)
مقامی جلد جل جاتی ہے سڑی ہوئی جلد آہستہ آہستہ 4-6 دن میں اتر جاتی ہے زخم بن جاتے ہیں۔اعضاء کی کارکردگی اور خوبصورتی میں فرق آجاتا ہے جسمکی جلد "40" فیصد سے کم زیادہ متاثر ہو سکتی ہے۔زخم ٹھیک ہونے پر ہمیشہ کے لئے نشانات بن جاتے ہیں۔
4)چوتھے درجے کا جلنا
(Fourth Degree Burn)
اس میں جلد "Skin" اور اعضلات "Muscles" بھی جل جاتے ہیں جلنے والے عضلات بے کار ہو جاتے ہیں جلنے عضلات کی کارکردگی اور شکل وصورت بگڑ جاتی ہے۔
New Topic
Comments
Post a Comment