Dangerous Heart Attack in world,symptoms of heart disease 2k21,cholesterol,blockage of Arteries,heart disease and treatment,what is heart,functions of heart,why heart important to human life,structure,cardiovascular disease,heart diagram,heart organ,part of heart,real heart,heart images.
Cardiology:-
سائنس کی دنیا میں دل/ہارٹ/قلب کے بارے تجسس/علم/خبر/گفتگو/بات چیت/آگاہی/معلومات کو "کارڈیالوجی" کہتے ہیں۔
2. ANGINA PAIN:-
دل کا درد
جس طرح دل پورے جسم کو خون پمپ کر کے مہیا کرتا ہے اس طرح اسے خود بھی اپنے عضلات کے لئے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔جو شریانیں فل کے عضلات کو خون مہیا کرتی ہیں ان کے اندر "کولیسٹرول" کے جمنے سے سخت اور تنگ ہو جاتی ہیں جس سے ان میں سے خون کی مناسب مقدار گزر نہیں سکتی ہے اور دل کے اپنے عضلات کے لئے خون کی کمی آ جاتی ہے یہ وہ نالیاں ہوتی ہیں جو تمام جسم کی بجائے صرف دل ہی کو مقامی طور پر عضلات Heart Muscles کو خون سپلائی کرتی ہیں ان میں خرابی کی وجہ سے دل کے عضلات کو آکسیجن اور خون کی کمی آ جاتی ہے جس سے دل کا درد Angina Pain شروع ہو جاتا ہے۔
3. HEART ATTACK:-
دل کا دورہ
ہارٹ اٹیک (دل کا محلہ) اچانک ہوتا ہے اس میں دل کے عضلات کو خون پہنچاننے والی شریان اچانک بند ہو جاتی ہیں اسے ہارٹ اٹیک یا Myo-Cardial Infraction کہتے ہیں۔
ہارٹ اٹیک تقریباً 45 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ چکنائی اور مرغن غذائیں کھانے والے کاہل سست آرام طلب لوگوں کی شریانوں میں کولیسٹرول کم جاتا ہے شریانوں میں کولیسٹرول کے جمنے کو آرٹی ریو سیکلوروسز Arteriosclerosis کولیسٹرول تہہ جمنے سے شریانیں اندر سے تنگ اور سخت ہو جاتی ہیں اس روکاوٹ سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور یہی کولیسٹرول ہارٹ اٹیک کا باعث بھی ہوتا ہے یہ کولیسٹرول دل کی کسی شریان کو اچانک بند کرکے ہارٹ اٹیک Heart Attack کا باعث ہوتا ہے۔
یہاں ایک بات واضع کرتا جاؤں دل کا دورہ Heart Attack بغیر درد کے بھی ہو سکتا ہے۔
4. CONGESTIVE HEART FAILURE:-
کنجسٹو کارڈیک/ہارٹ فیلیور
کنجسٹو کارڈیک فیلیور کی وجہ خود دل کے والو Volve میں خرابی ہوتی ہے جس کی وجہ سے دل کے اندر کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے دل جسم میں خون کو اصلی صلاحیت اور قوت کے ساتھ پمپ کرنے کے لئے صحیح کام نہیں کرسکتا ہے اس بیماری کی وجوہات پرانی ہوتی ہیں لیکن اس کے حملے کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں۔مریض ظاہری طور پر بالکل ٹھیک نظر آتا ہے بعض دفعہ رپورٹیں Test Reports وغیرہ بھی درست ہوتی ہیں لیکن اچانک حملے ہوتے رہتے ہیں۔
5- CARDIAC ARREST:-
حرکت قلب کا بند ہونا
جسم میں دل کو دماغ کے بعد کلیدی اہمیت حاصل ہے دل جسم میں ایک دوھرے پمپ Double Pump کیطرح کام کرتا ہے پہلے جسم کا گندا خون دل کے دائیں طرف آتا ہے وہ پھیپھڑوں میں پمپ کر دیتا ہے پھیپھڑے اس سے کاربن ڈائی آکسائڈ لے کر اس کو آکسیجن مہیا کرتے ہیں۔
پھر وہاں سے یہ دل کے بائیں حصے میں آ جاتا ہے جہاں سے دل اس کو سارے جسم کے استعمال کے لیے سب سے بڑی رگ Aorta میں پمپ کر دیتا ہے۔جدید طبی تحقیق سے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اگر کسی مریض کی دل کی دھڑکن کو بند ہونے کے 35 سیکنڈز کے وقفے میں بحال کر دیا جائے تو مریض کو مکمل بچایا جا سکتا ہے لیکن اگر یہ وقفہ 35 سیکنڈز سے بڑھ جائے تو مریض کا دماغ مردہ ہو جاتا ہے۔ایک جائزے کیمطابق دل کی دھڑکن زیادہ تر دل کا دورہ پڑنے سے بند ہوتی ہے۔
6. CONDITIONAL HEART ATTACKS:-
دل کے دوروں کی حالتیں
1) Angina
دل کے معمولی دورے کو "انجائنا" کہتے ہیں جو خون کے ترسیلی نظام میں کہیں کسی بندش کیوجہ سے پیش آتا ہے۔
2) SEVERE HEART ATTACK
شدید دل کا دورہ
اس میں دل کے عضلات اور دیگر "نظام ترسیل" شدید بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور اس طرح کے لوگ ایک ہی دورے میں اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
7. STAGES OF SHOCK:-
دورے/صدمے کے مراحل
1) Compensated Stage
یہ حالت ایک معمولی حالت ہے جو خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔
2. Progressive Stage
یہ وہ حالت قلب ہے جو وقت کیساتھ ساتھ بڑھتی چلی جاتی ہے حتیٰ کہ موت واقع ہو جاتی ہے۔
3. Irreversible Stage
یہ وہ حالت جہاں علاج و ادویات کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور مریض اپنی جان گنوا دیتا ہے
●نتیجہ ●
دل ایک اہم عضو ہے۔جو بغیر کسی آرام کے جسم کو خون پمپ کر رہا ہے ۔اگر ہم روزانہ کی بنیاد پر ورزش کریں اچھی خوراک کا استعمال کیا کریں تو کافی حد تک دل کے دورے سے بچا جا سکتا ہے ۔
اس تحریر پر اپنی رائے ضرور دیں اور آگے شئیر ضرور کردیں
Excellent
ReplyDelete